قطر ایئر لائن کی فلائٹ میں دوران پرواز شدید جھٹکے، 12 مسافر زخمی

قطر ایئر لائن کی فلائٹ میں دوران  پرواز شدید جھٹکے، 12 مسافر زخمی

ڈبلن، دوحہ(اے ایف پی)قطر ایئرویز کی آئرلینڈ جانے والی فلائٹ میں دوران پرواز شدید جھٹکے لگنے سے 12 مسافر زخمی ہوگئے۔

فلائٹ کو بحفاظت ڈبلن ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا جہاں ریسکیو ڈیپارٹمنٹ سمیت ہنگامی خدمات نے زخمی مسافروں کو ابتدائی طبی امداد دی ۔قطر ایئرویز کے ترجمان نے بتایا کہ مسافروں اور عملے کو معمولی چوٹیں آئیں۔ واقعے کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں