بھارتی آرمی چیف جنرل منوج پانڈے کی مدت ملازمت میں 1 ماہ کی توسیع

بھارتی آرمی چیف جنرل منوج پانڈے کی مدت ملازمت میں 1 ماہ کی توسیع

نئی دہلی(دنیا مانیٹرنگ)بھارتی حکومت نے آرمی چیف جنرل منوج پانڈے کی مدت ملازمت میں ایک ماہ کی توسیع کردی۔

وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کابینہ کی تعیناتیاں کرنے والی کمیٹی نے گزشتہ روز آرمی رولز 16 اے (4)کے تحت چیف آف آرمی سٹاف کی مدت ملازمت میں توسیع کی۔ وہ 31 مئی کو ریٹائر ہو رہے تھے، اب وہ اس عہدے پر 30 جون تک کام کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں