ایرانی افزودہ یورینیم کا ذخیرہ ڈیل کی حد سے 30 گنا زیادہ:آئی اے ای اے

ایرانی افزودہ یورینیم کا ذخیرہ ڈیل کی حد سے 30 گنا زیادہ:آئی اے ای اے

ویانا(اے ایف پی)بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی نے کہا ہے کہ ایرانی افزودہ یورینیم کا ذخیرہ2015 کی ڈیل کی حد سے 30 گنا زیادہ ہے ۔

آئی اے ای اے کا کہنا تھا کہ 11مئی تک ایران کے افزودہ یورینیم کے کل ذخیرے کا تخمینہ 6ہزار 201کلولگایا گیا تھاجو فروری کی آخری سہ ماہی رپورٹ سے 675کلو زیادہ ہے ۔علاوہ ازیں آئی اے ای اے نے کہا ہے کہ صدر ابراہیم رئیسی کی موت کے بعد ایران کیساتھ جوہری پروگرام پر بات چیت معطل کر دی گئی ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں