دوران حج شدید گرمی کا امکان حاجیوں کیلئے وارننگ جاری
جدہ (دنیا مانیٹرنگ)سعودی عرب نے خبردار کیا ہے کہ حجاج کرام کو دورانِ حج 44 ڈگری سیلسیس کا اوسط درجہ حرارت جھیلنا پڑسکتا ہے۔
سعودی محکمہ موسمیات کے سربراہ ایمن غلام نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ اس سال حج کے دوران مکہ اور مدینہ کا موسم معمول سے ڈیڑھ سے دو ڈگری زیادہ گرم ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اس دوران بارش کی شرح صفر کے قریب ہے اور گرمی 44 ڈگری تک جاسکتی ہے ۔ حکام نے گرمی کے اثرات کو کم کرنے کے لیے ایئر کنڈیشنڈ خیموں اور مسٹنگ سسٹم جیسے اقدامات کیے ہیں ۔ایمن غلام نے منگل کی پریس کانفرنس میں بتایا کہ درجہ حرارت میں اضافے کے ساتھ روزانہ کی کھپت کو پورا کرنے کے لیے پانی کی وافر مقدار کی ضرورت ہے ۔