یورپی یونین انتخابات:انتہائی دائیں بازو کی جماعتیں کامیاب

یورپی یونین انتخابات:انتہائی دائیں بازو کی جماعتیں کامیاب

پیرس،برسلز(شِنہوا،مانیٹرنگ ڈیسک ) یورپی پارلیمنٹ کے انتخابات میں انتہائی دائیں بازو کی جماعتوں نے میدان مار لیا۔

 720 رکنی یورپی پارلیمنٹ کے انتخابات کے نتائج کے مطابق یورپ نواز پارٹیوں نے سبقت حاصل کر لی ہے ، یورپی یونین کے 27 رکن  ممالک میں ہونے والے انتخابات کے ایگزٹ پولز کے مطابق جرمنی اور فرانس سمیت زیادہ تر رکن ممالک میں انتہائی دائیں بازو کی جماعتوں کے امیدار کامیاب رہے جبکہ روایتی سیاسی ا سٹیبلشمنٹ کا صفایا ہوگیا۔غیر حتمی نتائج کے مطابق الیکشن میں یورپین پیپلز پارٹی سب سے بڑے گروپ کے طور پر سامنے آئی ہے جس نے پارلیمنٹ میں 186 سے زائد نشستیں حاصل کی ہیں جبکہ سوشلسٹ اینڈ ڈیموکریٹ گروپ (ایس اینڈ ڈی) دوسرے اور رینیو یورپ گروپ تیسرے نمبر پر رہاجبکہ بہت سے ایسے ارکان بھی منتخب ہوئے ہیں جن کا کسی گروپ سے تعلق نہیں۔دوسری جانب ای پی پی گروپ کے سربراہ مین فریڈ ویبر نے عندیہ دیا ہے کہ ان کی جانب سے یورپی کمیشن کی موجودہ صدر ارسلا واندرلین ہی اگلی ٹرم کیلئے بھی یورپی کمیشن کی سربراہ ہونگی۔علاوہ ازیں بیلجیئم کے وزیراعظم الیگزنیڈرڈی کرو نے انتخابات میں اپنی پارٹی وی ایل ڈی کی مایوس کن کارکردگی پر استعفیٰ دے دیا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے یہ ایک مشکل لمحہ ہے کہ ہم ہار گئے ہیں ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں