امریکی صدر کا بیٹا نشے کی حالت میں غیر قانونی اسلحہ خریدنے کا مجرم:عدالت کا فیصلہ

امریکی  صدر  کا  بیٹا  نشے  کی  حالت  میں  غیر قانونی  اسلحہ  خریدنے  کا  مجرم:عدالت  کا  فیصلہ

واشنگٹن (اے ایف پی) امریکی صدر بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن کو نشے کی حالت میں غیر قانونی اسلحہ خریدنے کا مجرم قرار دے دیا گیا۔

ولمنگٹن کی عدالت نے ہنٹر بائیڈن کے خلاف نشے کی حالت میں اسلحہ خریدنے اور اس سے متعلق غلط بیانی کرنے کے تین الزامات درست  قرار دئیے تاہم عدالت نے ہنٹر بائیڈن کو سزا سنانے کیلئے ابھی کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔ 54 سالہ ہنٹر بائیڈن کو مقدمے میں درج 3 الزامات پر 15 برس قید ہو سکتی ہے ، امریکا میں پہلی بار عہدے پر موجود امریکی صدر کے بیٹے کو مجرم قرار دیا گیا ہے ۔وائٹ ہاؤس نے کہا ہنٹر بائیڈن کو صدارتی معافی نہیں ملے گی۔اے ایف پی کے مطابق جیوری نے فیصلے تک پہنچنے سے پہلے دو دن میں مختلف اوقات کے دوران ہنٹربائیڈن سے تین گھنٹے تک ملاقات کی۔خاتون اول جِل بائیڈن نے کئی دنوں تک مقدمے کی سماعت میں شرکت کی۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے ایک بیان میں کہا تھاکہ بطور صدر میں زیر التواء وفاقی مقدمات پر تبصرہ نہیں کرتا اور نہ کروں گا لیکن ایک والد کی حیثیت سے ، مجھے اپنے بیٹے سے بے پناہ محبت، اس پر اعتماد اور اس کی طاقت کا احترام ہے ۔ اس کارروائی کے ساتھ ساتھ ہنٹر بائیڈن کو کیلیفورنیا میں ٹیکس چوری کے الزامات کا بھی سامنا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں