مکہ مکرمہ:حج کیلئے آنے والی نائیجرین خاتون کے ہاں بچے کی ولادت ، نام محمد رکھا

مکہ مکرمہ:حج کیلئے آنے  والی نائیجرین خاتون کے  ہاں بچے کی ولادت ، نام محمد رکھا

مکہ مکرمہ(مانیٹرنگ ڈیسک)نائیجریا کی خاتون عازم حج نے صحت مند بچے کو جنم دے دیا ،رواں سال حج سیزن میں ہونے والی یہ پہلی ولادت ہے ۔

 30 سالہ خاتون نے مکہ کے میٹرنٹی اینڈ چلڈرن ہسپتال میں بچے کو جنم دیا، جس کا نام محمد رکھا گیا ہے ۔عرب میڈیا کے مطابق خاتون کو حمل کے 31 ہفتے بعد ہی شدید تکلیف کے سبب ہسپتال داخل کروایا گیا، جہاں ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی۔وقت سے قبل پیدا ہونے والے بچے کی مکہ کے ہسپتال میں دیکھ بھال کی جا رہی ہے اور خاتون کی حالت بھی بہتر بتائی جا رہی ہے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں