بنگلہ دیش :کرپشن کیس ، نوبل انعام یافتہ یونس پر فرد جرم عائد

بنگلہ دیش :کرپشن کیس ، نوبل  انعام یافتہ یونس پر فرد جرم عائد

ڈھاکہ (اے ایف پی)بنگلہ دیش کی ایک عدالت نے کرپشن کیس میں ماہر اقتصادیات اور نوبل انعام یافتہ محمد یونس پر فرد جرم عائد کر دی ۔ قومی انسداد بدعنوانی ایجنسی نے یونس اور دیگر 13 افراد پر گرامین ٹیلی کام سے 21لاکھ ڈالر غبن کرنے کا الزام عائد کیا ہے ۔

ان کے  حامیوں کے مطابق 83 سالہ یونس کو مائیکرو فنانس بینک کے ذریعے لاکھوں لوگوں کو غربت سے نکالنے کا سہرا جاتا ہے مگر وزیر اعظم شیخ حسینہ ان کو اپنا ممکنہ حریف سمجھتی ہیں جس کی وجہ سے ان پر بے بنیاد مقدمات قائم کئے گئے ہیں ۔ یونس کے وکیل عبداللہ المامون نے بتایا کہ اگر مجرم ثابت ہو گئے تو عمر قید کی سزا ہو سکتی ہے ۔ یونس نے میڈیا کو بتایا کہ وہ بے قصور ہیں اور انہوں نے اپنی زندگی عوام کی خدمت کے لیے وقف کی تھی، نہ کہ رقم کے غبن کے لیے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں