ترکیہ کا امریکاسے ایف16 جنگی طیارے خریدنے کا معاہدہ

ترکیہ کا امریکاسے ایف16 جنگی طیارے خریدنے کا معاہدہ

استنبول(اے ایف پی)ترکیہ کا امریکاسے ایف 16جنگی طیارے خریدنے کا معاہدہ طے ہو گیا۔ترک وزارت دفاع کے مطابق معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں ۔۔۔

 دونوں اطراف کے وفود تفصیلات کیلئے مذاکرات کر رہے ہیں۔معاہدے کے تحت ترکیہ کو 40 نئے ایف16طیارے ملیں گے اور اس کے موجودہ بیڑے میں 79 جیٹ طیاروں کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔یاد رہے امریکا نے اس معاہدے کو ترکیہ کی جانب سے سویڈن کی نیٹو رکنیت کی توثیق سے مشروط کر دیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں