آج سے مناسک حج کا آغاز رکن اعظم وقوف عرفہ کل ہوگا

 آج سے مناسک حج کا آغاز  رکن اعظم وقوف عرفہ کل ہوگا

مکہ المکرمہ(اے پی پی)دنیا بھر سے لاکھوں مسلمان کل ( جمعہ ) کو منیٰ پہنچ کر پانچ روزہ مناسک حج کی ادائیگی کاآغاز کریں گے ، حجاج کرام ہفتہ 15 جون کی صبح وقوف عرفہ کے لیے میدان عرفات روانہ ہوں گے ۔

سعودی حکومت نے حج 2024 کیلئے عازمین حج کو بہترین سہولیات فراہم کرنے اور ان کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے ہیں ۔ ایک دن منیٰ میں قیام کے دوران عازمین حج پانچ وقت کی نماز اور عبادت بجا لائیں گے ۔ کل ہفتہ کی صبح عازمین حج میدان عرفات کیلئے روانہ ہو نگے جو حج کا رکن اعظم ہے ۔ میدان عرفات میں حج کے خطبہ کے بعد ظہر اور عصر کی نماز ملا کر پڑھی جائیگی۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں