جاسوسی کا الزام‘ گرفتار امریکی صحافی پر مقدمہ چلایا جائیگا:روس

جاسوسی کا الزام‘ گرفتار امریکی صحافی پر مقدمہ چلایا جائیگا:روس

ماسکو(اے ایف پی)روس نے کہا ہے کہ جاسوسی کے الزام میں گرفتار امریکی صحافی ایوان گیرشکووچ پر مقدمہ چلایا جائیگا۔

استغاثہ نے کہا ہے کہ امریکی رپورٹر پر پر یکاترنبرگ کے یورال شہر کی ایک عدالت میں مقدمے کی کارروائی ہو گی ،استغاثہ نے کہا ملزم پر سی آئی اے کیلئے کام کرنے اور ٹینک بنانے کے بارے میں خفیہ معلومات جمع کرنے کا الزام ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں