سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 78 سال کے ہو گئے

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 78 سال کے ہو گئے

واشنگٹن (اے ایف پی)سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 78 سال کے ہو گئے ۔ٹرمپ صدر جو بائیڈن کو بوڑھا اور کمزور ہونے کا طعنہ دیتے ہیں جبکہ وہ خود اپنے انتخابی حریف سے صرف تین سال چھوٹے ہیں ۔

یاد رہے نومبر میں صدارتی الیکشن جو بھی امیدوار جیتے گا وہ عمر کا نیا ریکارڈ قائم کرے گا۔ بائیڈن پہلے ہی صدارتی عہدہ سنبھالنے والے سب سے معمر ترین آدمی ہیں۔ اگر ٹرمپ جیت جاتے ہیں تو وہ اب تک کے سب سے معمر ترین امریکی صدر بن جائیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں