بھارت:فریج میں گائے کا گوشت رکھنے کا الزام، 11 مسلمانوں کے گھر مسمار

بھارت:فریج میں گائے کا گوشت رکھنے  کا الزام، 11 مسلمانوں کے گھر مسمار

بھوپال(اے پی پی)بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے قبائلی علاقے منڈلا میں گائے کا گوشت فریج میں رکھنے کے الزام پر 11 افراد کے مکانات مسمار کر دئیے گئے۔

بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ گائے کے گوشت کی غیر قانونی خرید و فروخت کے خلاف کارروائی کی گئی، گھر سرکاری زمین پر بنائے گئے تھے ، گھروں کے پچھلے حصے میں 150 گائیں موجود تھیں۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے ایک شخص کو گرفتار کر لیا جبکہ 10 افراد کی تلاش جاری ہے، پولیس کے مطابق مدھیا پردیش میں گائے ذبح کرنے پر 7 سال قید کی سزا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں