امریکا:پارک میں فائرنگ 8 افراد زخمی، حملہ آور ہلاک

امریکا:پارک میں فائرنگ 8 افراد زخمی، حملہ آور ہلاک

لانسنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی ریاست مشی گن کے شہر ڈیٹرائٹ کے سپلیش پارک میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ایک نامعلوم شخص پارک میں آیا اور فائر نگ شروع کر دی، جس کے بعد بھگدڑ مچ گئی۔پولیس نے بتایا کہ یہ حملہ بغیر کسی منصوبہ بندی سے کیا گیا ۔فائرنگ کرنے والا ملزم اپنے گھر کے قریب مردہ حالت میں پایا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں