مائیکروسافٹ نے متنازعہ اے آئی فیچر ’’ری کال‘‘ کی ریلیز روک دی

مائیکروسافٹ نے متنازعہ اے آئی  فیچر ’’ری کال‘‘ کی ریلیز روک دی

نیو یارک(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ نے اپنے مصنوعی ذہانت کے متنازعہ فیچر ’’ری کال‘‘ کی ریلیز میں تاخیر کا اعلان کیا ہے۔

 مصنوعی ذہانت کا یہ فیچر کمپیوٹر پر آپ کے ہر کام کو ریکارڈ کرتا ہے ۔کمپنی نے کہا کہ اب اس میں نئے حفاظتی اقدامات شامل ہوں گے۔پری ویو اگلے چند ہفتوں میں لانچ کیا جائے گا۔یاد رہے ریکارڈنگز کی پرائیویسی اور تحفظ کے مسائل کے بارے میں یہ فیچر عوامی غم و غصے کا باعث بنا۔ناقدین کا کہنا تھا کہ ریکارڈنگ تک کسی کی بھی رسائی سے یہ سب خطرناک اور ناگوار ہو سکتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں