اٹلی :تارکین کی 2کشتیوں کو حادثہ 11ہلاک، 60لاپتہ

اٹلی :تارکین کی 2کشتیوں کو حادثہ 11ہلاک، 60لاپتہ

روم(اے ایف پی)اٹلی میں تارکین وطن کی 2 کشتیوں کو حادثہ ، 11 افراد ہلاک ،26 بچوں سمیت 60 سے زائد لاپتہ ،51 تارکین کو ڈوبنے سے بچا لیا گیا۔۔

۔حادثے کی شکار کشتیوں میں سوار تارکین وطن کا تعلق ایران، عراق، شام، مصر، پاکستان اور بنگلہ دیش سے ہے ۔حادثے کی شکار ایک کشتی لیبیا اور دوسری ترکیہ سے روانہ ہوئی تھی۔اقوام متحدہ کی انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کے مطابق گزشہ برس بحیرہ روم میں 3150 سے زائد تارکین وطن جان سے گئے یا لاپتا ہوچکے ہیں۔

تارکین لاپتا

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں