خانہ کعبہ کا نیا غلاف کسوہ تیار تبدیلی یکم محرم کو ہو گی

خانہ کعبہ کا نیا غلاف کسوہ تیار  تبدیلی یکم محرم کو ہو گی

ریاض(آئی این پی)سعودی عرب میں خانہ کعبہ کا نیا غلاف کسوہ تیار کر لیا گیا ہے جو یکم محرم الحرام کو پروقار تقریب میں خانہ کعبہ کی زینت بنایا جائے گا۔

مکہ مکرمہ ریجن کے نائب گورنر شہزادہ سعود نے خانہ کعبہ کا نیا غلاف خصوصی محافظ کے حوالے کیا۔اس حوالے سے ایک خصوصی تقریب منعقد کی گئی جس میں وزیر حج و عمرہ توفیق الربیعہ اور خانہ کعبہ کے نائب چیفنے غلاف کعبہ کی حوالگی کی دستاویز پر دستخط کیے ۔یاد رہے غلاف کعبہ ہر سال ذوالحجہ کے مہینے میں تبدیل کیا جاتا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں