خانہ کعبہ کے 109ویں کلید بردار شیخ صالح الشیبی انتقال کر گئے

خانہ کعبہ کے 109ویں کلید بردار  شیخ صالح الشیبی انتقال کر گئے

مکہ مکرمہ(مانیٹرنگ ڈیسک)خانہ کعبہ کے کلید بردار (چابی کے محافظ) ڈاکٹر شیخ صالح الشیبی انتقال کرگئے ۔

 ایکس پر ’’حرمین‘‘  کی جانب سے خانہ کعبہ کے کلید بردار کے انتقال کی تصدیق کی گئی ہے ۔انہوں نے لکھا کہ خانہ کعبہ کے 109ویں کلید بردار اور صحابی رسول ؐ حضرت عثمان بن طلحہ رضی اللہ عنہ کے جانشین انتقال کر گئے ہیں۔شیخ صالح الشیبی کی نماز جنازہ آج فجر کے بعد مسجد الحرام میں ادا کی جائے گی اور تدفین مکہ مکرمہ کے المعلیٰ قبرستان میں ہوگی۔واضح رہے کہ فتح مکہ کے وقت نبی کریم ؐکو خانہ کعبہ کی چابیاں پیش کی گئی تھیں لیکن آپ ؐنے یہ چابیاں خود رکھنے کے بجائے بنی شائبہ خاندان کے عثمان بن طلحہ رضی اللہ عنہ کو واپس کر دیں، اس وقت سے آج تک ان چابیوں کے رکھوالے اسی خاندان کی شخصیات ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں