جاپانی شہنشاہ اور ملکہ 3روزہ سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچ گئے

جاپانی شہنشاہ اور ملکہ 3روزہ  سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچ گئے

لندن(اے ایف پی)جاپانی شہنشاہ ناروہیٹو اور ملکہ ماساکو بادشاہ چارلس سوم کی دعوت پر 3 روزہ سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچ گئے ۔

 جاپانی شاہی خاندان کے اعزاز میں بکنگھم پیلس میں ایک سرکاری ضیافت ہوگی جس میں تمام نظریں تخت کے وارث شہزادہ ولیم کی اہلیہ   کیتھرین کی ممکنہ حاضری پر ہوں گی، کینسر کی وجہ سے وہ حالیہ مہینوں میں شاذ و نادر ہی نظر آئی ہیں ۔جاپانی شہنشاہ ملکہ الزبتھ دوم کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھانے کے لیے لندن کے مغرب میں ونڈسر کیسل بھی جائیں گے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں