مسجد الحرام اور مسجد نبوی ؐمیں نماز جمعہ اور خطبے کا دورانیہ 15منٹ کردیا گیا

مسجد الحرام اور مسجد نبوی ؐمیں نماز جمعہ  اور خطبے کا دورانیہ 15منٹ کردیا گیا

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)مسجد الحرام اور مسجد نبوی ؐمیں نماز جمعہ اور خطبے کا دورانیہ موسم گرما کے اختتام تک 15 منٹ کر دیا گیا۔

 اس سے پہلے نماز جمعہ اور خطبے کا دورانیہ 30 سے 45 منٹ تک تھا جس میں اب سخت گرمی کی وجہ سے کمی کی گئی ہے ۔ مسجد الحرام اور مسجد نبوی ؐکے مذہبی امور کے سربراہ شیخ عبدالرحمٰن السدیس نے کہا کہ یہ اقدام جمعہ کی نماز کی ادائیگی کو آسان بنانے کیلئے کیا گیا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں