ایرانی سپریم کورٹ :گلوکار توماج صالحی کی سزائے موت کالعدم قرار

ایرانی سپریم کورٹ :گلوکار توماج  صالحی کی سزائے موت کالعدم قرار

تہران(اے ایف پی )ایرانی سپریم کورٹ نے گلوکار توماج صالحی کی سزائے موت کالعدم قرار دیدی ۔ عدالت نے مقدمہ دوبارہ چلانے کا حکم دے دیا ۔

توماج صالحی کو اپریل میں مقامی عدالت نے ریاست کے خلاف بغاوت اور مظاہروں پر اُکسانے کے الزامات  پر سزائے موت سنائی تھی۔یاد رہے توماج صالحی کو مہسا امینی کی موت کے خلاف ملک گیر مظاہروں کی حمایت پر اکتوبر 2022 میں گرفتار کیا گیا تھا۔ حجاب قانون کی خلاف ورزی پر 22 سالہ مہسا امینی ستمبر 2022میں پولیس حراست میں انتقال کر گئی تھی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں