یورپی یونین اور چین کی الیکٹرک کاروں کے ٹیرف پر بات چیت

یورپی یونین اور چین کی الیکٹرک کاروں کے ٹیرف پر بات چیت

برسلز، بیلجیئم (اے ایف پی) یورپی یونین اور چین کے تجارتی سربراہوں نے چینی الیکٹرک کاروں پر ٹیرف بڑھانے کے برسلز کے منصوبوں پر بات چیت کی،ملاقات میں فریقین نے مزید مشاورت کا فیصلہ کیا ہے ۔

 یاد رہے یورپی یونین نے رواں ماہ متنبہ کیا تھا کہ وہ جولائی سے چینی الیکٹرک کاروں کی درآمدات پر 38فیصد تک اضافی ٹیرف لگائے گی۔ یورپی کمیشن کا کہنا تھا مزید بات چیت کے بعد ٹیرف میں کمی متوقع ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں