غیر ملکی صحافیوں کیلئے بھارت کی سرزمین تنگ ،فرانسیسی صحافی ملک بدر

غیر ملکی صحافیوں کیلئے بھارت کی  سرزمین تنگ ،فرانسیسی صحافی ملک بدر

نئی دلی (اے پی پی) غیر ملکی صحافیوں کیلئے بھارت کی سرزمین تنگ ،فرانسیسی صحافی سبسٹین فارس کو ملک بدر کر دیا ۔

 سبسٹین نے کہا کہ انہیں بھارت سے نکل جانے پر مجبور کیا گیا ۔ 13برس گزارنے کے بعد جارہاہوں کیونکہ مجھے ورک پرمٹ دینے سے انکار کر دیا گیا۔ رواں برس مارچ میں مجھے بتایا گیا کہ آپ کو بھارت میں صحافتی ذمہ داریاں ادا کرنے کی مزید اجازت نہیں دی جائے گی ۔ معاوضہ دئیے بغیر ہی اہلخانہ سمیت بھارت سے نکال دیا ۔یاد رہے اس سے قبل بھی بھارت نے کئی غیر ملکی صحافیوں کو ملک سے نکالا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں