داغستان :گرجا گھروں پر حملہ 6 پولیس اہلکار ،پادری ہلاک

 داغستان :گرجا گھروں پر حملہ  6 پولیس اہلکار ،پادری ہلاک

ماسکو (اے ایف پی)روس کے علاقے داغستان میں مسلح افراد نے ایک عبادت گاہ اور گرجا گھروں پر حملہ کر کے 6پولیس اہلکاروں ، ایک پادری کو ہلاک کر دیا ۔

حملے میں 20سے زائد افراد زخمی ہو گئے ۔پولیس نے 4حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا۔حکام کے مطابق اتوار کے روز ڈربن اور مکھچکالا کے علاقے میں دو گرجا گھروں، عبادت گاہ اور پولیس چوکی پر حملے کیے گئے ۔مکھچکالا میں عبادتگاہ کو آگ بھی لگا دی گئی ۔واضح رہے داغستان روس کا ایک بڑا مسلم علاقہ ہے جو جارجیا اور آذربائیجان سے متصل ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں