بڑی تعداد میں بے قصور مسلمان قید ہیں ،سابق بھارتی جج

 بڑی تعداد میں بے قصور مسلمان قید ہیں ،سابق بھارتی جج

نئی دہلی (کے پی آئی) بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج مارکنڈے کاٹجو نے سپریم کورٹ کے ججوں کو کھلا خط لکھا ہے۔۔۔

 جس میں انہوں نے کہا مودی حکومت کے سیاسی انتقام کی وجہ سے بڑی تعداد میں مسلمان اور انسانی حقوق کارکن جیلوں میں بند ہیں، خط میں انہوں نے سابق آئی پی ایس سنجیو بھٹ، عمر خالد ، بھیما کوریگاں واقعہ کے ملزم اور انسانی حقوق کے کارکنوں کے علاوہ بے قصور مسلمانوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ جسٹس کاٹجو نے خط میں لکھا ہے مودی حکومت پر تنقید کرنے والوں کو گرفتار کیا گیاہے ،بڑی تعداد میں بے قصور مسلمان دہشت گردی، غداری، یو اے پی اے وغیرہ کے جھوٹے الزامات میں طویل عرصے سے جیل میں قید ہیں۔مودی حکومتمن گھڑت الزام لگا کر انتقام کانشانہ بنا رہی ہے ،ان کا جرم صرف یہ ہے کہ وہ مسلمان ہیں اور مودی سے نفرت کرتے ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں