شراب پینے سے سالانہ 30لاکھ افراد ہلاک ہوجاتے ہیں :ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن

شراب پینے سے سالانہ 30لاکھ افراد ہلاک  ہوجاتے ہیں :ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن

جنیوا(اے ایف پی)دنیا بھر میں شراب پینے سے سالانہ 30لاکھ افراد ہلاک ہوجاتے ہیں ،ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کاکہنا ہے کہ حالیہ برسوں میں شراب پینے سے موت کی شرح میں قدرے کمی آئی لیکن یہ ناقابل قبول حد تک زیادہ ہے ۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے اپنی تازہ رپورٹ میں کہاہے کہ دنیا بھر میں مرنیوالے 20 میں سے ایک شخص کی موت کی وجہ شراب ہوتی ہے ، جس میں شراب پی کر ڈرائیونگ، شراب نوشی کے باعث تشدد اور بدسلوکی اور بہت سی بیماریوں اور عوارض شامل ہیں۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں