روس : 81عالمی خبررساں اداروں کو کام کرنے سے روک دیاگیا

روس : 81عالمی خبررساں اداروں  کو کام کرنے سے روک دیاگیا

ماسکو (اے ایف پی)روس نے یورپی یونین کی طرف سے روس کے سرکاری میڈیا کی نشریات پر پابندی لگانے کے جواب میں 81یورپی یونین کے خبررساں اداروں کو ملک میں کام کرنے سے روک دیا۔

ماسکو کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں ان خبررساں اداروں کی فہرست شائع کرتے ہوئے اور پابندیوں کیلئے یورپی یونین کو مورد الزام ٹھہراتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین کے رکن ممالک کے خبررساں اداروں کوروسی سرزمین پر کام کرنے سے روکا جارہاہے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں