ایران :نئے صدر کا انتخاب آج 2دستبردار ، 4 امیدوار مدمقابل

ایران :نئے صدر کا انتخاب آج   2دستبردار ، 4 امیدوار مدمقابل

تہران(اے ایف پی)ایران میں مرحوم صدر ابراہیم رئیسی کے طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے کے بعد ان کے جانشین کیلئے ایرانی عوام آج نئے صدر کے انتخاب کے لیے ووٹ ڈالیں گے ۔

صدر کے انتخاب کیلئے ایران کی شوریٰ نگہبان نے 6 امیدواروں کے ناموں کی منظوری دی تھی ۔ان 6 صدارتی امیدواروں میں سعید جلیلی، محمد باقر قالیباف، مسعود پزیشکیان، مصطفی پور محمدی، امیر حسین غازی زادہ ہاشمی اور علی رضازاکانی شامل ہیں ۔ادھر الیکشن سے ایک روز قبل قدامت پسندوں کی جیت یقینی بنانے کیلئے امیر حسین اور علی رضا دستبردار ہو گئے ۔ان امیدواروں کی دستبرداری کے بعد میدان میں چار امیدوار رہ گئے ہیں۔واضح رہے ایران کے صدارتی انتخابات ایک ایسے وقت میں ہورہے ہیں جب ایک جانب تو غزہ کے مسئلے پر اسرائیل کے ساتھ تہران کی کشیدگی بڑھ رہی ہیں، دوسری جانب ایران کے جوہری عزائم کے حوالے سے مغرب کادباؤ ہے ۔ مہنگائی کی وجہ سے اندرون ملک بھی مایوسی بڑھ رہی ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں