مالدیپ:صدر پر کالا جادو کرنے کے الزام میں گرفتار وزرا جیل منتقل

مالدیپ:صدر پر کالا جادو کرنے کے الزام میں گرفتار وزرا جیل منتقل

مالے (آئی این پی)مالدیپ کے صدر محمد معیزو پر کالا جادو کرنے کے الزام میں 2وزرا سمیت 4افراد کو 7روز کے ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ۔

گرفتار وزرا میں  وزیر ماحولیات فاطمہ شمناز سلیم اور ان کے سابق شوہر آدم رمیز بھی شامل ہیں،فاطمہ کو وزارت ماحولیات کے عہدے سے بھی ہٹا دیا گیا ۔مالدیپ کی حکومت اور صدارتی دفتر نے ابھی تک اس معاملے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں