صدر نے مقبولیت بڑھانے کیلئے بغاوت کا کہا:بولیویا کے گرفتار جنرل کا بیان،صدرکی تردید

صدر نے مقبولیت بڑھانے کیلئے بغاوت کا کہا:بولیویا کے گرفتار جنرل کا بیان،صدرکی تردید

سکرے (رائٹرز)بولیویا میں حکومت کے خلاف سازش کے الزام میں گرفتار ہونے والے سابق آرمی چیف نے کہا ہے کہ صدر نے اپنی مقبولیت بڑھانے کیلئے بغاوت کرنے کا کہا تھا۔

دوسری جانب بولیویا کے صدر نے اپنی ہی حکومت کے خلاف بغاوت کے الزام کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ جنرل نے خود یہ بغاوت کی تھی اور وہ اسے تسلیم بھی کرچکا ۔ حکومت نے بغاوت کے الزام میں 17 افراد کو گرفتارکیا ہے جن میں زیادہ تر فوجی ہیں۔ یاد رہے بدھ کے روز بولیویا میں فوجی بغاوت کی کوشش عوام نے ناکام بنادی تھی، صدرکی اپیل پر عوام سڑکوں پر نکل آئے اور فوج کو واپس جانے پرمجبورکردیا۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں