سیف سٹی کیمرے سے چور کی غلط شناخت ، انتظامیہ شہری کو لاکھوں ڈالر ادا کریگی

 سیف سٹی کیمرے سے چور  کی غلط شناخت ، انتظامیہ شہری  کو لاکھوں ڈالر ادا کریگی

مشی گن(اے پی)امریکی ریاست مشی گن کے شہر ڈیٹرائٹ میں سیف سٹی کیمرے کی جانب سے ملزم کی غلط شناخت پر انتظامیہ شہری کو 3 لاکھ ڈالر کی رقم بطور ہرجانہ ادا کرے گی۔

شہری رابرٹ ولیم کا کہنا ہے اس کے ڈرائیور کے لائسنس کی تصویر کو 2018 میں شنولا واچ سٹور پر سکیورٹی ویڈیو میں نظر آنے والے شخص سے ممکنہ طور پر مماثلت کے ہونے پر غلط طور پر ملزم کے طور پر چسپاں کیا گیا۔ انسانی حقوق کی تنظیم اے سی ایل یو کا کہنا تھا یہ ٹیکنالوجی ناقص اور نسلی تعصب پر مبنی ہے ، رابرٹ ولیم کو اس لیے نشانہ بنایا گیا کیونکہ وہ سیاہ فارم ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں