نپولین کے 2پستول نیلامی کیلئے پیش

نپولین کے 2پستول نیلامی کیلئے پیش

پیرس(اے ایف پی)فرانسیسی حکمران نپولین بوناپارٹ کے 2 پستول نیلامی کیلئے پیش کر دئیے گئے ۔۔۔

 پیرس(اے ایف پی)فرانسیسی حکمران نپولین بوناپارٹ کے 2 پستول نیلامی کیلئے پیش کر دئیے گئے ،حکام کے مطابق 1814 میں نپولین نے ان پستولوں کو خود کو مارنے کے لیے استعمال کرنے کا ارادہ کیا تھا ،اس ہفتے کے آخر میں انہیں نیلامی کے لیے پیش کیا جائے گا،نیلام گھر کا کہنا ہے کہ دونوں پستولوں کی قیمت 15لاکھ یورو تک پہنچنے کی توقع ہے ۔یاد رہے نپولین کو 1815 میں واٹر لو کی جنگ میں انگریزوں کے ہاتھوں شکست ہوئی جس کے بعد وہ سینٹ ہیلینا جزیرے پر جلاوطنی میں مر گئے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں