جنوبی افریقا:اپوزیشن لیڈر حکومت میں شامل، 12 وزارتیں مل گئیں

جنوبی افریقا:اپوزیشن لیڈر حکومت  میں شامل، 12 وزارتیں مل گئیں

جوہانسبرگ (اے ایف پی)جنوبی افریقاکے صدر سیرل رامافوسا نے نئی حکومت کا اعلان کیا ہے ۔حکمران اے این سی کے پارلیمانی اکثریت کھونے کے بعد مذاکرات کے بعد اپوزیشن کو 32 میں سے 12 قلمدان مل گئے ۔

اہم وزارتیں جیسے خارجہ امور، خزانہ، دفاع اور انصاف1994 سے حکمران جماعت افریقن نیشنل کانگریس کے پاس رہیں گی ۔سابق اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹک الائنس کے رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر جان سٹین ہیوسن کو وزیر زراعت مقرر کیا گیا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں