سویڈش قصبے میں سستی زمین کی پیشکش پر درخواستوں کی بھرمار،فروخت معطل

 سویڈش قصبے میں سستی زمین  کی پیشکش پر درخواستوں کی  بھرمار،فروخت معطل

سٹاک ہوم(اے ایف پی)مغربی سویڈن کے قصبے گوٹین میں سستی زمین کی پیشکش پر عالمی سطح پرزبردست دلچسپی کا اظہار کیا گیا ۔

گوٹین کے میئرجوہان مانسن کا کہنا تھا کہ  10یورو سینٹ (0.11) ڈالر فی مربع میٹر سے کم قیمت پر زمین کی پیشکش کی گئی، درخواستوں کی کثرت پرزمین کی فروخت معطل کر دی ہے ۔ اب نیلامی 7 اگست کو دوبارہ شروع ہوگی،سستیزمین کی پیشکش کر کے ہم گوٹین کو دنیا کے نقشے پر ڈالنے میں کامیاب ہو گئے ۔ یورپ، ایشیا خاص طور پر ہندوستان اور پاکستان کے ساتھ ساتھ امریکا، آسٹریلیا ،جنوبی امریکا سے بھی لوگوں نے دلچسپی کا اظہار کیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں