جرمنی نے چینی کمپنی کو گیس ٹربائن یونٹ کی فروخت روک دی

جرمنی نے چینی کمپنی کو گیس ٹربائن  یونٹ کی فروخت روک دی

فرینکفرٹ(اے ایف پی)جرمن حکومت نے سکیورٹی خدشات کی بنا پرچینی کمپنی کو گیس ٹربائن یونٹ کی فروخت روک دی ۔

 وزارت اقتصادیات نے کہا کہ یہ یونٹ چینی گروپ ایچ جی ٹی جی اور اس کی ذیلی کمپنی کو فروخت کرنا تھا، لیکن چانسلر اولاف شولز کی کابینہ نے اس اقدام کو ممنوع قرار دے دیا، وزارت نے کہا جرمنی میں ایسے قوانین موجود ہیں جو حکومت کو اہم ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ انفراسٹرکچر کمپنیوں میں 10 فیصد تک کم حصص کی غیر ملکی خریداریوں کا جائزہ لینے یا بلاک کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔ 

فروخت بند 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں