ممبئی میں 1 کروڑ کا فلیٹ،قیمتی گاڑی، گجرات کا امیر ترین چور پولیس کی گرفت میں آگیا

ممبئی میں 1 کروڑ کا فلیٹ،قیمتی  گاڑی، گجرات کا امیر ترین چور  پولیس کی گرفت میں آگیا

چندی گڑھ(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست گجرات کی پولیس نے امیر ترین چور روہت سولنکی کو گرفتار کر لیا ۔

جو چوری کرنے کیلئے لگژری ہوٹلوں میں ٹھہرتا، ہوائی سفر کرتا اور دن کے وقت ہوٹل کی ٹیکسی بک کرتا تھا۔گزشتہ ماہ روہت 1 لاکھ روپے کی چوری کے سلسلے میں پولیس کے جال میں پھنس گیا،تفتیش کے بعد پولیس اس کی پرتعیش زندگی کا انکشاف سن کر حیران رہ گئی۔تحقیقات کے دوران پولیس کو پتا چلا کہ سولنکی ممبئی میں ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کے شاندار فلیٹ میں رہتا تھا اورقیمتی کار چلاتا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں