بھارت:طالبعلم نے ڈانٹنے پر استاد کو چاقو مار کر قتل کردیا

بھارت:طالبعلم نے ڈانٹنے  پر استاد کو چاقو مار کر قتل کردیا

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست آسام میں 11 ہویں جماعت کے طالبعلم نے ڈانٹنے پر استاد کو چاقو مار کر قتل کردیا۔ پڑھائی میں خراب کارکردگی پر کیمسٹری کے استاد راجیش نے طالبعلم کو ڈانٹا اور والدین کو سکول بلانے کا کہا۔

دوپہر میں طالب علم گھر کے کپڑوں میں استاد کے پاس کلاس میں آیا جس پر استاد نے اسے جانے کا کہا، اس دوران طالبعلم استاد پر حملہ آور  ہوگیا اور چاقو سے وار کیے ۔سکول انتظامیہ نے استاد کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جہاں وہ دم توڑ گیا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں