بے روزگاری کی شرح میں کمی نمایاں کامیابی ہے، سعودی کابینہ

 بے روزگاری کی شرح میں کمی  نمایاں کامیابی ہے، سعودی کابینہ

جدہ(آئی این پی)سعودی کابینہ نے بے روزگاری کی شرح میں کمی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں علاقائی اور بین الاقوامی حالات کا بھی جائزہ لیا گیا ۔

سعودی وزیر اطلاعات سلمان الدوسری نے ایک بیان میں بتایا کہ کابینہ نے ترقی کے سفر میں سعودی مرد اور خواتین کی شرکت کو مضبوط بنانے کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں کو سراہا،انہوں نے کہا مملکت میں بے روزگاری کی شرح کم ہو کر 7فی صد کے قریب آ گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں