حکومت سندھ کا محکمہ ٹرانسپورٹ کی زمینیں اور عمارتیں ایک ماہ کے اندر خالی کرانے کا فیصلہ

حکومت  سندھ  کا   محکمہ  ٹرانسپورٹ  کی  زمینیں  اور  عمارتیں  ایک  ماہ کے اندر  خالی  کرانے  کا  فیصلہ

کراچی (اے پی پی)حکومت سندھ نے سندھ بھر میں محکمہ ٹرانسپورٹ کی زمینیں اور عمارتیں ایک ماہ کے اندر خالی کرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی بورڈ کا 12واں اجلاس منعقد ہوا جس میں سندھ بھر میں محکمہ ٹرانسپورٹ کی عمارتیں اور زمینیں ایک ماہ کے اندر خالی کرانے کی منظوری دے دی گئی۔بورڈاجلاس میں ایس ایم ٹی اے بورڈ کے 11ویں اجلاس کے منٹس اورڈویژنل سطح پر ایس ایم ٹی اے کے دفاتر کے قیام کی بھی منظوری دے دی گئی جبکہ کنٹر یکٹ پر مقرر ملازمین کے کنٹریکٹس میں توسیع کی منظوری ایچ آر کمیٹی سے مشروط کر دی گئی۔بورڈ اجلاس میں یلو لائن بی آر ٹی کے لاٹ ون اور لاٹ ٹو کے کنٹریکٹس کے اجرا کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔شرجیل انعام میمن نے کہا کہ حکومت سندھ ٹرانسپورٹ کے تمام پروجیکٹس کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچانا چاہتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ نگران دور حکومت میں بی آر ٹی منصوبوں پر کام روک دیا گیا تھا، جس کی وجہ سے منصوبوں میں تاخیر ہوئی ۔اجلاس میں جام صادق پل پر جاری ترقیاتی کام، یلو لائن کیلئے ڈیپوز اور ای وی پالیسی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ای وی پالیسی پر سیکریٹری ٹرانسپورٹ محکمہ توانائی سے بات چیت کرکے آئندہ بورڈ اجلاس میں رپورٹ جمع کروائیں گے ۔اجلاس میں میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ، میئر حیدرآباد کاشف شورو، سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، ایم ڈی ایس ایم ٹی اے کمال دایو، ڈی آئی جی ٹریفک احمد نواز چیمہ، پی این ڈی حکام اور دیگر شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں