ٹرمپ کے فیس بک، انسٹاگرام پر پابندیاں ختم

 ٹرمپ کے فیس بک، انسٹاگرام  پر پابندیاں ختم

واشنگٹن(رائٹرز)سابق امریکی صدر ٹرمپ کے انسٹاگرام اور فیس بک اکاؤنٹس سے پابندی اٹھا دی گئی۔ یہ پابندیاں 2021میں ان کے حامیوں کی جانب سے کیپٹل ہل پر حملے کے بعد لگائی گئی تھیں۔

میٹا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ریپبلکن پارٹی کے نامزد امیدوار کی حیثیت سے ٹرمپ کے اکاؤنٹس پر مزید پابندیاں نہیں لگائی جائیں گی۔فروری 2023 میں ٹرمپ کے کچھ اکاؤنٹس کو پابندیوں کے ساتھ بحال کر دیا گیا تھا تاہم یہ پابندیاں بھی گزشتہ روز ہٹا دی گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں