ترک صدر کا کرد جنگجوؤں کیخلاف فوجی کارروائیاں ختم کرنیکا اعلان

ترک صدر کا کرد جنگجوؤں کیخلاف  فوجی کارروائیاں ختم کرنیکا اعلان

انقرہ(اے ایف پی)ترکیہ کے صدر طیب اردوان نے شمالی عراق اور شام میں کردش ورکرز پارٹی کے جنگجوؤں کیخلاف فوجی کارروائیاں ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

انہوں نے ملٹری اکیڈمی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا اب کرد فورسز ہماری سرحدوں  کے اندر کارروائی کرنے کے قابل نہیں رہیں۔ اپریل 2022 میں ترکیہ نے اپنی سرحد محفوظ بنانے کیلئے آپریشن کلاؤ لاک کا آغاز کیا تھا۔ واضح رہے کہ کردش ورکرز پارٹی نے 1984 میں ترک ریاست کیخلاف ہتھیار اٹھائے، مختلف کارروائیوں کے دوران ابتک 40 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں