سعودی عرب:بجلی کی طویل بندش پر متاثرہ صارفین کو2ہزار ریال ادائیگی

سعودی عرب:بجلی کی طویل بندش پر  متاثرہ صارفین کو2ہزار ریال ادائیگی

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب میں بجلی کی طویل بندش پر متاثرہ صارفین کو ہرجانے کے طور پر 2 ہزار ریال فی میٹر ادائیگی کی گئی۔

 سعودی صوبے نجران میں گزشتہ جمعہ کو بجلی کا طویل تعطل سامنے آیا تھا۔ ایک بیان میں سعودی الیکٹرک کمپنی نے متاثرہ صارفین سے معذرت بھی کی ہے ۔یاد رہے سعودیہ میں قواعد کے تحت بجلی کا تعطل اگر 6 گھنٹے سے تجاوز کرجائے توکمپنی صارف کو ہرجانے کے طور پر 200 ریال ادا کرے گی، اگر بجلی کی بحالی میں مزید تاخیر ہو تو ہر اضافی گھنٹے پر متاثرہ صارف کو 50 ریال مزید ادا کرنا ہوں گے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں