ایکس پر 10کروڑ فالوورز

ایکس پر 10کروڑ فالوورز

نئی دہلی (آئی این پی) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر 100 ملین (10کروڑ) فالوورز رکھنے والے پہلے وزیراعظم اور دنیا کے دوسرے سیاستدان بن گئے ہیں۔

 سوشل میڈیا کی مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے ایک پوسٹ شیئر کی گئی جس میں انہوں نے لکھا ایکس پر 100 ملین۔ بھارتی وزیراعظم نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ سوشل میڈیا کے اس متحرک میڈیم پر لوگوں کے ساتھ بات چیت، بحث ومباحثہ اور تعمیری تنقید پر خوشی محسوس ہوتی ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں