امریکی سائنسدانوں نے شوگر سے مکمل نجات کی دوا تیار کرلی

 امریکی سائنسدانوں نے شوگر  سے مکمل نجات کی دوا تیار کرلی

واشنگٹن (آئی این پی)امریکہ میں سائنسدانوں نے حیرت انگیز پیشرفت کرتے ہوئے ذیابیطس سے نجات دلانے والی دوا تیار کرلی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ماؤنٹ سینائی ہسپتال سسٹم اور سٹی آف ہوپ ہسپتال کے ماہرین نے ایسی دوا کی تیاری میں کامیابی حاصل کی جو انسولین بنانے والے خلیات کو دوبارہ زندہ کرتی ہے ، محققین اس پر2015 سے کام کررہے تھے اور 2023 میں چوہوں پر اس دوا کی آزمائش شروع کی گئی تھی،جن چوہوں کا علاج اس دوا سے کیا گیا، وہ ذیابیطس سے نجات پانے میں کامیاب ہوگئے ۔ ان کے جسم میں انسولین بنانے والے خلیات کی تعداد میں 3 ماہ کے دوران 700 سے زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا۔ ابھی محققین کی جانب سے نئی دوا کے کلینیکل ٹرائل کا پہلا مرحلہ مکمل کیا گیا ہے ،اب انسانوں پر اس دوا کی آزمائش کی جائے گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں