مسلمان پولیس اہلکار دورانِ ڈیوٹی داڑھی رکھ سکتے ہیں:بھارتی عدالت

مسلمان پولیس اہلکار دورانِ ڈیوٹی داڑھی رکھ سکتے ہیں:بھارتی عدالت

مدراس(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی عدالت نے مسلم پولیس اہلکاروں کے دورانِ ڈیوٹی داڑھی رکھنے سے متعلق درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔ مسلمان پولیس کانسٹیبل عبدالقادر ابراہیم نے مدراس ہائیکورٹ میں اسسٹنٹ کمشنر کے فیصلے کیخلاف درخواست دائر کی تھی جس میں انہیں داڑھی رکھنے سے روکا گیا تھا۔

جسٹس ایل وکٹوریہ گوری نے سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا مسلمان پولیس اہلکار دورانِ ڈیوٹی داڑھی رکھ سکتے ہیں۔ انہوں نے اپنے ریمارکس میں 1957 کے مدراس پولیس گزٹ کا حوالہ بھی دیا جسکے مطابق تامل ناڈو میں مسلم پولیس اہلکاروں کو ڈیوٹی پر داڑھی رکھنے کی اجازت ہے ۔جسٹس ایل وکٹوریہ گوری کا کہنا تھا کہ بھارت مختلف مذاہب اور رسم و رواج کا ملک ہے لہٰذا محکمہ پولیس مسلمان اہلکاروں کو عقائد کے مطابق داڑھی رکھنے پر سزا نہیں دے سکتا۔عدالت نے اسسٹنٹ کمشنر کی سزا کا حکم نامہ منسوخ کر دیا۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں