امریکا:آئی فون کیلئے جھگڑا، 12سالہ لڑکی نے 8سالہ کزن قتل کر دیا

امریکا:آئی فون کیلئے جھگڑا، 12سالہ  لڑکی نے 8سالہ کزن قتل کر دیا

نیو یارک(آئی این پی)امریکی ریاست ٹینیسی کے شہر ہمبولٹ میں 12 سالہ لڑکی نے اپنی 8 سالہ کزن کو گلا گھونٹ کر مار ڈالا۔

ملزمہ کے ایک رشتہ دار نے بتایا کہ دونوں میں آئی فون کیلئے جھگڑا ہوا تھا، ڈسٹرکٹ اٹارنی نے بتایا کہ جس بیڈ روم میں قتل کی واردات ہوئی وہاں سی سی ٹی وی کیمرا لگا ہوا تھا، ملزمہ نے تکیے کی مدد سے گلا گھونٹا ، جب اس کا دم نکل گیا تو شواہد مٹانے کیلئے جسم کو بیڈ شیٹ سے صاف کیا اور اس کی پوزیشن بھی درست کردی۔واردات کی فوٹیج سامنے آنے کے بعد پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر لیا ۔ ملزمہ رواں ماہ 13سال کی ہوجائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں