لبنان پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کا سینئر کمانڈر جاں بحق

لبنان پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کا سینئر کمانڈر جاں بحق

غزہ ،بیروت (اے ایف پی)لبنان کے دارالحکومت بیروت پر اسرائیلی بمباری میں حزب اللہ کا سینئر کمانڈر جاں بحق ہو گیا ،اسرائیلی میڈیا کے مطابق حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کے فوجی مشیر سید محسن فواد شُکر کے مارے جانے کی تصدیق ہوگئی ہے ۔

 فواد شکر حاج محسن اور محسن شُکر کے نام سے بھی مشہور تھے ، ان کے سر کی قیمت امریکا نے 50 لاکھ ڈالر مقرر کی تھی۔حملے میں 3 افراد جاں بحق،74 زخمی ہو گئے ۔اقوام متحدہ نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ اسرائیل زیر حراست فلسطینیوں پر خوفناک تشدد کر رہا ہے ۔گرفتار افراد کو بڑے پیمانے پر خفیہ رکھا گیا ہے ۔قیدیوں پر کتے چھوڑے جاتے ہیں ۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ نے کہا یو این دفتر اور دیگر اداروں کی طرف سے جمع کی گئی شہادتیں کئی خوفناک کارروائیوں کی نشاندہی کرتی ہیں۔اسرائیل بین الاقوامی انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزیاں کر رہا ہے ۔ادھر گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیل کے حملوں میں 45افراد شہید اور 100سے زائد زخمی ہو گئے ۔وزارت صحت کے مطابق صیہونی حملوں میں اب تک کم ازکم 39ہزار445فلسطینی شہید،91ہزار73زخمی ہو چکے ۔الجزیرہ کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی حملے میں اس کے دو صحافی اسماعیل الغول اور اس کے کیمرہ مین رامی الریفی مارے گئے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں