والد نے اپنی خواہش حاصل کر لی شہید اسماعیل ہنیہ کے بیٹے کی گفتگو

والد نے اپنی خواہش حاصل کر لی  شہید اسماعیل ہنیہ کے بیٹے کی گفتگو

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک)حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر ان کے صاحبزادے عبدالسلام اسمٰعیل ہنیہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا والد نے وہ حاصل کیا جس کی وہ خواہش رکھتے تھے۔۔

ان کے قتل کے ذمہ دار اسرائیل اور امریکا ہیں ، ہم اسرائیلی قبضے کے خلاف مسلسل جدوجہد کررہے ہیں اور ہماری مزاحمت قیادت کی شہادت سے ختم نہیں ہوگی، حماس آزادی تک مزاحمت جاری رکھے گا۔ اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر ان کی بہو ایناس ہنیہ نے سوشل میڈیا پر ویڈیو بیان جاری کیا جس میں انہوں نے حماس کے سربراہ کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں