کینیڈا :دہشتگردانہ حملے کی منصوبہ بندی،باپ بیٹے پر فرد جرم عائد

کینیڈا :دہشتگردانہ حملے کی منصوبہ  بندی،باپ بیٹے پر فرد جرم عائد

مونٹریال(اے ایف پی)کینیڈا نے کہا ہے کہ ٹورنٹو میں دہشتگردانہ حملے کی منصوبہ بندی کرنے کے الزام میں باپ اور بیٹے پر فرد جرم عائد کی گئی ہے ۔

رائل کینیڈین ماؤنٹڈ پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ کینیڈین شہری 62سالہ احمد الدیدی اور اس کا 26سالہ بیٹا مصطفی الدیدی ایک سنگین اور پرتشدد حملے کی منصوبہ بندی کے ابتدائی مراحل میں تھے ۔ ملزموں کو اتوار کو ٹورنٹو کے علاقے رچمنڈ ہل سے گرفتار کیا گیا ۔پولیس کا کہنا تھا ملزموں کا تعلق داعش سے ہے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں