پہلے مرغی آئی یا انڈہ؟، بحث کے دوران اختلاف پر دوست کو قتل کردیا

پہلے مرغی آئی یا انڈہ؟، بحث کے  دوران اختلاف پر دوست کو قتل کردیا

جکارتہ(مانیٹرنگ ڈیسک)انڈونیشیا میں’’ پہلے مرغی آئی یا انڈہ ‘‘کے موضوع پر بحث کے دوران اختلاف کرنے پر ملزم نے دوست کو چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا۔

پولیس کے تفتیشی افسر نے بتایا کہ مشتبہ قاتل کی شناخت ڈی آر کے نام سے ہوئی جس نے 47 سالہ قادر مارکس کو جنوب مشرقی سولاویسی صوبے میں 24 جولائی کو پہیلی پر جھگڑے کے بعد 15 بار چاقو سے وار کرکے قتل کیا۔پولیس نے مشتبہ قاتل کو گرفتار کرلیا ہے جسے جرم ثابت ہونے پر 18 سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں